Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

غزہ

غزہ میں بارشوں نے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات بڑھا دیں

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

غزہ میں شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل نے تصدیق کی ہے کہ گذشتہ چند دنوں میں ہونے والی بارشوں نے غزہ میں تقریباً 90 فیصد بے گھر افراد کے لیے قائم مراکز اور عارضی پناہ گاہوں کو پانی میں ڈبو دیا ہے، جہاں لوگ انتہائی مشکل انسانی حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔

محمود بصل نے ایک پریس بیان میں کہا کہ خیمے شہریوں کو کم از کم تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ فوری طور پر متحرک مکانات داخل کیے جائیں تاکہ مقیم افراد کی مشکلات کم کی جاسکیں اور سردیوں کے اثرات سے نمٹا جاسکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حالیہ موسمی بارشوں نے 27 ہزار سے زائد خیموں کو بہا دیا یا غرق کر دیا، جسے ایک تباہ کن منظر قرار دیا گیا۔ ان کے مطابق مجموعی نقصان دراصل 53 ہزار سے زائد خیموں کو پہنچا، جن میں جزوی اور مکمل تباہی شامل ہے۔

حکومتی میڈیا آفس کے سابقہ بیان کے مطابق تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار بے گھر افراد براہِ راست متاثر ہوئے ہیں، جبکہ تقریباً ڈیڑھ ملین افراد ایسے خیموں اور ابتدائی مراکز میں مقیم ہیں جو کم از کم حفاظتی اور سلامتی کے اصولوں سے محروم ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan