مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن
شمال مشرقی غزہ شہر کے محلہ التفاح میں قابض اسرائیل کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی خاتون شہید ہو گئیں جبکہ تین شہری زخمی ہو گئے۔
ہمارے نامہ نگار نے بتایا کہ قابض اسرائیل کے کواڈ کاپٹر طرز کے ڈرون نے شارع یافا کے اطراف اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 48 سالہ فلسطینی خاتون نہی زویّد شہید ہو گئیں جبکہ تین دیگر شہری مختلف نوعیت کے زخموں کے ساتھ زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے منتقل کر دیا گیا۔
اسی روز قابض اسرائیلی بمباری اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں مشرقی غزہ شہر میں مزید تین فلسطینی شہری شہید ہو گئے۔ قابض فوج سنہ 10 اکتوبر کو طے پانے والے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے۔ مغربی غزہ شہر میں ایک مکان کے منہدم ہونے کے باعث بھی تین شہری شہید ہو گئے۔
اسی طرح محلہ الشجاعیہ مشرقی غزہ میں قابض اسرائیلی ڈرون نے شہریوں کے ایک گروہ پر بم گرایا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید ہو گیا۔
طبی ذرائع نے تصدیق کی کہ الشجاعیہ کے شارع المنصورہ میں کواڈ کاپٹر ڈرون کے حملے کے بعد ایک شہید کی لاش المعمداني ہسپتال پہنچائی گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق یہ حملے ان علاقوں میں کیے گئے جہاں سے قابض اسرائیلی فوج پسپا ہو چکی ہے اور جہاں سیز فائر معاہدے کے تحت فلسطینی شہریوں کو نقل و حرکت کی اجازت دی گئی تھی لیکن اس کے باوجود قابض اسرائیل کی سفاکیت کا سلسلہ جاری ہے۔
