Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

اقوام متحدہ

غزہ میں اسرائیلی نسل کشی نے 70 سال کی ترقی تباہ کر دی: اقوام متحدہ

غزہ ۔ مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے لیے نمائندہ برائے فلسطین فرانسسکا البانیز نے اس نئی اقوام متحدہ کے رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلط کی گئی جنگ نے ایسی تباہی چھوڑ دی ہے جس کی نظیر نہ پہلے دیکھی گئی نہ تاریخ میں ملتی ہے۔

البانیز نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق غزہ پر قابض اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ نے انسانی ترقی کے انہتر برس مکمل طور پر مٹا دیے۔ جنگ نے صحت کی نگہداشت کے نظام، تعلیم، بنیادی ڈھانچے اور حتیٰ کہ بینکوں سمیت ہر چیز کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا۔

انہوں نے اقوام متحدہ کانفرنس برائے تجارت و ترقی (اونکٹاد) کی جاری کردہ رپورٹ کا خلاصہ بھی شیئر کیا جس میں بتایا گیا کہ سنہ اکتوبر سنہ 2023 ء سے فلسطین پر ڈھائے جانے والی اس جارحانہ تباہ کن یلغار نے مسلسل معاشی، انسانی، ماحولیاتی اور معاشرتی بحرانوں کو جنم دیا جس نے فلسطینی علاقوں کو پسماندگی سے مکمل بربادی کی جانب دھکیل دیا۔

البانیز نے منگل کے روز ایکس پر اپنے بیان میں لکھا کہ یہ ریکارڈ شدہ تاریخ کا بدترین معاشی انہدام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنگ نہیں بلکہ مکمل نسل کشی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی معیشت سنہ 2023 ءاور سنہ 2024ء کے دوران ستاسی فیصد تک سکڑ گئی جس کے نتیجے میں فی کس آمدنی گر کر صرف ایک سو اکسٹھ ڈالر رہ گئی جو دنیا کی کم ترین سطحوں میں شمار ہوتی ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق قابض اسرائیلی جارحیت نے خوراک، رہائش اور طبی سہولیات سمیت زندگی کی ہر بنیاد کو ختم کر ڈالا ہے جس کے باعث غزہ مکمل تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔

رپورٹ نے خبردار کیا کہ یہ اقتصادی بحران دنیا کی بدترین دس معاشی تباہیوں میں شامل ہے جو سنہ 1960ء کے بعد ریکارڈ کی گئی ہیں۔

مزید یہ کہ غزہ کی بحالی کا عمل کئی دہائیوں پر محیط ہو سکتا ہے اور اس تمام عرصے میں غزہ کو بین الاقوامی امداد پر مکمل طور پر انحصار کرنا ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق تباہ حال غزہ کی تعمیر نو کے لیے ستر ارب ڈالر سے زائد درکار ہوں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan