Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری، 24 گھنٹوں میں 14 شہادتیں

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیل کی مسلسل جارحیت اور سیز فائر کی کھلی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں چودہ فلسطینی شہداء کی میتیں ہسپتالوں تک پہنچائی گئیں، جن میں بارہ نئے شہداء شامل ہیں جبکہ دو شہداء کی لاشیں ملبے سے نکالی گئیں، اس کے علاوہ اٹھارہ شہری زخمی ہوئے۔

وزارت صحت نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ اب بھی متعدد شہداء اور زخمی ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑے ہیں، تاہم ایمبولینس اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں قابض اسرائیل کی رکاوٹوں اور شدید خطرات کے باعث تاحال ان تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ 11 اکتوبر سے نافذ سیز فائر کے بعد اب تک شہداء کی تعداد 463 تک پہنچ چکی ہے جبکہ ایک ہزار 269 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں، اس دوران 712 شہداء کی لاشیں ملبے سے نکالی جا چکی ہیں۔

وزارتِ صحت کے مطابق قابض اسرائیل کے وحشیانہ عدوان کے آغاز یعنی سنہ 2023ء کی سات اکتوبر سے اب تک غزہ کی پٹی میں شہداء کی مجموعی تعداد 71 ہزار 455 ہو چکی ہے جبکہ ایک لاکھ 71 ہزار 347 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں، جو قابض صہیونی دشمن ریاست کی منظم نسل کشی اور سفاکیت کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan