Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری، ایک دن میں پانچ شہادتیں اور آٹھ زخمی

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیل کی جاری سفاکیت کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اور آج صبح نو بجے تک 5 شہداء (جن میں 4 نئے شہداء اور ایک زخمی ہونے والا فلسطینی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا) اور 8 زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

وزارت نے اپنی یومیہ رپورٹ میں بتایا کہ اب بھی متعدد متاثرین ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑے ہوئے ہیں، جبکہ ایمبولینس اور دفاع مدنی کا عملہ صیہونی رکاوٹوں کے باعث اس لمحے تک ان تک پہنچنے سے قاصر ہے۔

وزارت نے تصدیق کی کہ پچھلے سال11 اکتوبر کو ہونے والے سیز فائر کے بعد سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 663 ہو گئی ہے اور زخمیوں کی کل تعداد 1,762 تک جا پہنچی ہے، جبکہ ملبے تلے سے لاشیں نکالنے (انتشال) کے کل 756 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

سات اکتوبر سنہ 2023ء کو شروع ہونے والی صیہونی نسل کشی کے آغاز سے اب تک کے مجموعی اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شہداء کی کل تعداد 72239 اور زخمیوں کی تعداد 171,861 ہو چکی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan