Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ میں اسرائیلی تازہ خلاف ورزیاں، ایک بچی سمیت 5 فلسطینی شہید

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیل کی عسکری جارحیت اور جنگی جرائم کے نتیجے میں آج جمعرات کی شام ایک بچی سمیت مزید پانچ شہری شہید ہو گئے، جبکہ قابض افواج کی جانب سے سیز فائر یا جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کا آج 180 واں دن تھا۔

ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کے مقام پر یمن السعید ہسپتال کے قریب قابض اسرائیل کے ڈرون حملے میں دو فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے۔

مقامی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ دونوں شہداء سگے بھائی تھے جن کے نام عبداللہ اور احمد محمد صالح ہیں۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اس سے کچھ ہی دیر قبل جمعرات کی شام جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس پر اسرائیلی فضائی حملے میں محمود البریم نامی شہری شہید ہو گیا تھا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ڈرون طیارے نے خان یونس کے وسط میں واقع ابو حمید چوک کے علاقے میں البریم کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شہید ہو گئے اور ان کا جسم چھلنی ہو گیا۔

اس سے قبل جمعرات کو ہی غزہ کی پٹی میں وزارت تعلیم کے ایک بیان کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا میں ایک خیمے کے اندر لگی کلاس میں اپنی ساتھیوں کے ساتھ پڑھائی میں مصروف فلسطینی بچی ریتاج ریحان کو ان کی آنکھوں کے سامنے قتل کر دیا۔

وزارت نے تصدیق کی کہ تیسری جماعت کی طالبہ ریتاج اس وقت قابض اسرائیلی افواج کی گولیوں کا نشانہ بن کر شہید ہوئیں جب وہ ابو عبیدہ بن الجراح سکول میں اپنی کلاس میں بیٹھی تھیں، اس لرزہ خیز واقعے نے ان کی ساتھی طالبات کو شدید نفسیاتی صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔

دن کے آغاز میں جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے علاقے مواصی میں ایک ڈرون کے براہ راست حملے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا تھا، جہاں ہمارے نامہ نگار نے بتایا کہ 33 سالہ یوسف خلیل احمد منصور البرویل نامی علاقے میں بمباری کے نتیجے میں شہید ہوئے۔

اسی تناظر میں قابض اسرائیل کے ٹینکوں نے غزہ کی پٹی کے مشرقی علاقوں کو شدید فائرنگ کا نشانہ بنایا، جبکہ اسی دوران جنوبی شہر خان یونس کے مشرقی علاقوں میں بھی فوجی گاڑیوں سے گولیاں برسائی گئیں۔

ہمارے نامہ نگار نے اشارہ کیا کہ اسرائیلی جاسوس طیارے خان یونس کی فضاؤں میں نچلی پروازیں کر رہے ہیں جبکہ شہر کے شمال مشرقی حصے میں مسلسل فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

گذشتہ روز بدھ کو بھی غزہ شہر میں ایک سویلین گاڑی کو نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں ایک صحافی سمیت تین شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے، جو نہتے شہریوں اور میڈیا ٹیموں کو نشانہ بنانے کی بڑھتی ہوئی سفاکیت کا حصہ ہے۔

وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 10 اکتوبر سنہ 2025ء سے جنگ بندی کے آغاز کے بعد اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 738 ہو چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 2,036 تک جا پہنچی ہے، اس کے علاوہ اسی مدت کے دوران ملبے تلے سے مزید 759 شہداء کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

وزارت نے مزید وضاحت کی کہ 7 اکتوبر سنہ 2023ء کو جارحیت کے آغاز سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 72,317 ہو گئی ہے اور زخمیوں کی تعداد 172,158 تک پہنچ چکی ہے جو مختلف نوعیت کے زخموں سے دوچار ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan