Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ میں اسرائیلی ایجنٹس ہتھیار ڈال کر گرفتار

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں ایک سکیورٹی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیل سے وابستہ ایجنٹ گروہوں کے متعدد کارندوں نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران سکیورٹی فورسز کے سامنے خود کو حوالے کر دیا ہے۔

سکیورٹی ذریعے نے اپنے ایک اخباری بیان میں ان خاندانوں اور قومی شخصیات کے موقف کو سراہا جنہوں نے قانونی اور مسلمہ قومی اصولوں کے مطابق ایجنٹ گروہوں کے تائب ہونے والے عناصر کے معاملات طے کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

یاد رہے کہ غزہ کی پٹی میں سکیورٹی فورسز نے اس سے قبل ان ایجنٹ گروہوں کے کارندوں کو وقت ختم ہونے سے پہلے خود کو قانون کے حوالے کرنے کی دعوت دی تھی۔ سکیورٹی اداروں نے ان خاندانوں کی ہمت کی بھی تعریف کی ہے جنہوں نے خود پہل کرتے ہوئے اپنے بیٹوں کو سکیورٹی فورسز کے حوالے کیا اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ان کے سکیورٹی معاملات کو درست کرنے میں تعاون کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan