فلسطینی مرکز برائے انسانی حقوق (پی سی ایچ آر) نے رام اللہ انتظامیہ کی غزہ میں ا دویات کی ترسیل میں رکاوٹ ڈالنے کے بعدصحت کی صورتحال کو زیادہ گھمبیر قرار دیا ہے۔
بدھ کو ایک اخباری بیان میں پی سی ایچ آر نے کہا ہے کہ پچھلے دو سالوں کی نسبت اس سال عباس انتظامیہ کی طرف سے ادویات اوراس سے منسلک دیگر لوازمات کی غزہ وادی میں ترسیل کیلئے کافی رکاوٹیں پیدا کی گئی ہیں۔
انہوں نے ادویات لانے والے جہازوں میں رکاوٹیں ڈالنے کی شدید مذ مت کرتے ہوئے کہا کہ اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے اور مجرموں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔سنٹر کے مطابق پچھلے دوسالوں میں رام اللہ انتظامیہ کی طرف سے کل ضرویات کا 50%حصہ اوویات غزہ روانہ کئے گئے ،لیکن اس سال اسکی شرح صرف 12%رہی۔
وزارت صحت کے ایک بیان کے مطابق 123قسم کی ادویات بالکل ختم ہو چکی ہیں اور60دیگر نوعیت کی ادویات کا سٹاک تین مہینے کے بعد ختم ہو گا۔ وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر اس معاملے کا حل نہیں نکالا گیا تو ہزاروں مریض اس زد میں آئیں گے اور ایک انسانی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔