یو این ہائی کمیشنر برائے انسانی حقوق،ناوی پلے نے کہا ہے کہ غزہ محاصرہ بلا جواز اور غیر قانونی ہے،اسے فوری طور پر ختم کیا جائے۔ انہوں نے پھر ایک بار اس مطالبے کو دہرایا کہ آزادی بحری بیڑے پر اسرائیلی حملے کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئے۔ واضح رہے کہ اس حملے میں درجنوں امدادی کارکن شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ناوی، کل کمپالہ یوگنڈا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھی۔ ناوی نے سیکیورٹی کونسل کے ممبران پر واضح کیا کہ اس محاصرے کو ختم کرنا ان کی آئینی ذمہ داری ہے۔ یہ پوچھنے پر کہ کیا سیکیورٹی کونسل غزہ کی موجودہ ابتر صورتحال کے پیش نظر اس معاملے کو انٹرنیشنل کریمنل کورٹ میں لیجا سکتی ہے تو انہوں نے کہا کہ ماضی میں معاشی پابندیاں بھی لگی ہیں اور سوڈان کے دارفر علاقے کا معاملہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کو بھیجا بھی گیا تھا