Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ محاصرہ ختم ہونے سے خطے میں امن قائم ہو گا: گنگ

palestine_foundation_pakistan_dr-john-ging-the-director-of-the-united-nations-relief-and-works-agency-for-palestine-refugees-unrwa2

اونروا کے ڈائریکٹر جان گنگ نے کہا ہے کہ غزہ پٹی کا محاصرہ فوری طور پر اٹھایا جائے۔ یہ قدم محصورین غزہ کیلئے امداد ی سامان بھیجنے سے زیادہ ضروری ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار غزہ میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ محاصرہ ختم ہونے سے خطے میں امن قائم ہو سکے گا اور عدم تحفظ کا احساس بھی ختم ہو گا۔ جان گنگ نے کہا کہ ان کے ادارے کو مسلسل محاصرے پر،جس نے 15 لاکھ لوگوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے،گہری تشویش ہے۔ انہوں نے سعودی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا جس نے غزہ شہریوں میں غذائی اجناس تقسیم کرنے کیلئے دو ملین ڈالر بطور امداد فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے غزہ میں بجلی کے بحران کو ایک نئی آفت سے تشبیہہ دی اور کہا کہ اس بحران سے غزہ وادی میں نئے سنگین مسائل کھڑے ہونگے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan