فلسطینی مجلس قانون ساز کے سپیکر عزیزدویک نے غزہ فلم فیسٹیول میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی فلم ’’موت کے باوجود زندگی ‘‘ کے ڈائریکٹر کو مبارک باد دی- یہ فلم فلسطینی صحافی الاقصی ٹی وی کے کیمرہ مین عماد غانم نے تیار کی- اس فلم میں فلسطینی صحافی پر براہ راست اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کا حقیقی منظر دکھایا گیا – غزہ فلم فیسٹیول میں 162 فلمیں پیش کی گئیں- جن میں ’’موت کے باوجود زندگی ‘‘ نے تیسری پوزیشن حاصل کی – فلسطینی اسپیکر نے فلم کی تعریف کی جس میں صحافیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کو بے نقاب کیا گیا- انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کی مزید فلمیں تیار کی جائیں گی –