Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ سے 11 فلسطینی قیدی رہا، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

بدھ کی شام غزہ سے تعلق رکھنے والے 11 فلسطینی اسیر قابض اسرائیل کی جیلوں سے رہائی کے بعد وسطی غزہ میں واقع شهداء الاقصی ہسپتال پہنچے، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ ان اسیران کی منتقلی ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے طبی عملے نے مشرقی دیر البلح میں واقع کسوفیم کراسنگ سے ہسپتال تک کی، تاکہ انہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے اور ضروری معائنے کیے جائیں۔

ذرائع کے مطابق یہ اسیران نہایت خستہ اور ابتر صحت کی حالت میں ہسپتال پہنچے، جو قابض جیلوں میں دورانِ قید ان پر ڈھائے گئے تشدد، ذلت آمیز سلوک اور طویل عرصے تک خوراک سے محرومی کا براہ راست نتیجہ ہے۔

یہ رہائیاں قابض اسرائیل کی جانب سے وقتاً فوقتاً کی جانے والی محدود رہائیوں کا حصہ ہیں، جن میں غزہ کے متعدد قیدی شامل رہے ہیں۔ ان فلسطینیوں کو مہینوں تک تفتیشی مراکز اور قابض جیلوں میں رکھا گیا، جہاں انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق انہیں شدید تشدد اور سفاکیت کا نشانہ بنایا گیا۔

غزہ سے رہا ہونے والے اسیران کی شهداء الاقصی ہسپتال آمد کے ابتدائی مناظر میں ان کی جسمانی کمزوری اور نقاہت واضح دکھائی دیتی ہے، جب کہ اہل خانہ اور طبی عملہ ان کی سلامتی پر شکر ادا کرتے نظر آئے۔

واضح رہے کہ سات اکتوبر سنہ 2023ء سے قابض فوج نے غزہ میں زمینی کارروائیوں اور چھاپوں کے دوران ہزاروں فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا، جن میں عام شہری اور بے گھر افراد بھی شامل ہیں۔ ان میں سے بڑی تعداد تاحال قابض اسرائیلی جیلوں اور فوجی کیمپوں میں قید ہے، جہاں حالات کو نہایت سنگین اور غیر انسانی قرار دیا جا رہا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی ادارے ان قیدیوں کے انجام سے آگاہ کرنے اور فوری رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan