Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ سے اسرائِیل کی جانب طویل فاصلے کا “گراڈ” راکٹ فائر

palestine_foundation_pakistan_rocket-grad-rocket

غزہ کی پٹی سے جمعہ کو اسرائیل کے قصبے عفاکیم کی جانب طویل فاصلے تک مار کرنے والا ایک راکٹ فائر کیا گیا ہے۔ تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ غزہ کی پٹی سےتعلق رکھنے والے کسی فلسطینی گروپ نےفوری طور پر راکٹ حملےکی ذمے داری قبول نہیں کی۔ اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سوویت ساختہ گراڈ طرز کا راکٹ گرنے سے ایک ٹینکر ٹرک تباہ ہوا ہے۔ گذشتہ کئی ماہ کے بعد غزہ سے اسرائیلی علاقے کی جانب اس نوعیت کا یہ پہلا حملہ ہے۔ گراڈ طرز کے راکٹ چالیس کلومیٹر تک مار کر سکتے ہیں۔ فلسطینی مزاحمت کار بالعموم اسرائیل کی جانب گھریلو ساختہ القسام راکٹ غزہ کی پٹی سے فائر کرتے ہیں۔ گراڈ طرزکے راکٹوں کی القسام راکٹوں سے رینج دگنا ہے۔ گذشتہ روز غزہ کی پٹی سےجنوبی اسرائیل کی جانب دو مارٹر گولے فائر کیے گئے تھے لیکن ان سے بھی کوئی جانی یامالی نقصان نہیں ہوا تھا۔ اس سے پہلے اسرائیلی فوج کےفضائی حملے میں غزہ شہر میں ایک فلسطینی مزاحمت کار شہید ہو گیا تھا جبکہ اسی ہفتے ایک اور اسرائیلی حملے میں دو فلسطینی مزاحمت کار شہید ہو گئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan