مفتئ شام الشیخ محمد کریم راجح نے غزہ کی سرحد پر مصری زیر زمین فولادی دیوار کی تعمیر کو حرام اور اسلامی تاریخ کی بدترین خیانت قرار دیا ہے- انہوں نے اپنے فتوی میں کہا کہ غزہ کی سرحد پر فولادی دیوار کی تعمیر اسلامی تاریخ کی بدترین خیانت ہے- مصر کو مسلمانوں کی حفاظت کرنی چاہیے جبکہ وہ اسرائیل کے جرائم میں شریک ہو رہا ہے جو بچوں، عورتوں، بوڑھوں اور مریضوں کی ناکہ بندی کر کے انہیں موت کے منہ میں دھکیل رہا ہے- الشیخ محمد کریم راجح نے غزہ سرحد پر سرنگوں کو ختم کیے جانے کی مذمت کی- انہوں نے کہا کہ محصور اہلیان غزہ کے لیے یہ سرنگیں ضروریات زندگی کے حصول کا واحد راستہ تھیں جو بند کیا جا رہا ہے- یہ بات عقل سے بالاتر ہے کہ ایک مسلمان یہودیوں اور صہیونیوں کی خدمت کرے- وہ صہیونی جنہوں نے فلسطینی بھائیوں کو ان کے وطن سے نکالا اور دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کیا-