Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ سرحد پر فولادی باڑ امریکی مصری گٹھ جوڑ سے تعمیر کی جا رہی ہے: اقوام متحدہ

egyptian-construction-of-a-steel-wall-along-its-borders-with-the-gaza-strip22 اقوام متحدہ کے فلسطینی اراضی میں انسانی حقوق کے نمائندہ خاص رچرڈ فولک نے غزہ سرحد پر مصری حفاظتی باڑ کی تعمیر کی مذمت کی ہے- انہوں نے اقوام متحدہ کے ریڈیو سے انٹرویو میں کہا کہ غزہ سرحد پر باڑ انتہائی افسوسناک امر ہے- یہ باڑ امریکی مصری گٹھ جوڑ سے تعمیر کی جا رہی ہے- امریکی انجینئر دیوار کی تعمیر میں حصہ لیں گے- دیوار کی تعمیر کا مقصد غزہ کے رہائشیوں کی سرنگوں کے ذریعے مصر سے غذائی مواد اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء کی سمگلنگ روکنا ہے- اقوام متحدہ کے نمائندہ خاص نے کہا کہ سرنگوں کی تعمیر فلسطینیوں کی حالت ناامیدی کی عکاس ہے- دوسری جنگ عظیم کے بعد غزہ کی ناکہ بندی فلسطینیوں کے لیے مشکل ترین مرحلہ ہے- رچرڈ فولک نے غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے پر مجبور کرنے کے لیے اسرائیل پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا- انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکام سفارتی زبان نہیں سمجھتے- اس لیے اسرائیل پر پابندیاں عائد کیا جانا ضروری ہے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan