Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ: حکومت کے خلاف ایک خطرناک سازش بے نقاب

palestine_foundation_pakistan_spy1

غزہ حکومت کے زیرانتظام وزارت داخلہ اور نیشنل سیکیورٹی نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں غزہ حکومت کے خلاف ایک گہری سازش میں ملوث متعدد اسرائیلی ایجنٹوں کو حراست میں لیا ہے، جنہوں نے دوران تفتیش غزہ میں حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف مبینہ سازش کی تیاری کا اعتراف کیا ہے. وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر جاری ایک تازہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی حکام نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے اور حکومت مخالف سرگرمیوں میں ملوث کئی افراد کو حراست میں لیا ہے، جن سے پوچھ گچھ جاری ہے. تفتیش کے تمام نتائج عیدالفطر کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں اعلانیہ طور پر سنائے جائیں گے. بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی حکام نے 08 مئی سے 10 جولائی کے درمیان انسداد جاسوسی کے عنوان کے تحت غزہ میں ایک مہم چلائی جس میں بڑی تعداد میں اسرائیلی ایجنٹ گرفتار ہوئے جبکہ کئی جاسوسوں نے رضاکارانہ طورپر خود کو حکام کے حوالے کیا ہے.بیان میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کو اسرائیلی ایجنٹوں کے حوالے سے تفتیش میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور حکومت کے خلاف بننے والی سازشوں اور ان کے پس پردہ ہاتھوں کا انکشاف ہوا ہے. بہت سے اسرائیلی ایجنٹوں نے خود کو حکام کے حوالے کرنے کے بعد اس جرم سے نہ صرف توبہ کی ہے بلکہ کئی اہم راز افشا کر کے حکومت کے خلاف ہونے والی سازشوں کی تفصیلات بھی بتائی ہیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan