Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ جنگ کے دو سال مکمل، ترکی میں فلسطینیوں کے حق میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ

palestine_foundation_pakistan_protest-turkish-protesters

غزہ کی پٹی میں دسمبر2008ء کو مسلط کی گئی جنگ کے دو سال مکمل ہونے پر فلسطین سمیت دنیا بھر میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے کیے جا رہے ہیں. منگل کے روز ترکی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہوئے مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق نگل کو استنبول کے مشہور گراٶنڈ” تقسیم” میں ایک بڑا یکجہتی مظاہرہ کیا گیا. یکجہتی مظاہرے کی کال ملک کی بائیں بازو کی جماعتوں کی جانب سے دی گئی تھی تاہم اس میں ہر شعبہ ہائے زندگی کے سیکڑوں افراد شریک ہوئے. اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے درج تھے. بیشتر پوسٹرز پرغزہ کی معاشی ناکہ بندی فوری طور پر اٹھانے اور فوج کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا. کچھ شہریوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ترک شہریوں اور پوری مسلم دنیا سے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا تھا. فلسطینیوں کے حق میں ہوئے اس مظاہرے میں برازیل کے معروف کارٹونسٹ” کارلوس لاٹوف” نے بھی شرکت کی. انہوں نے مظاہرین سے خطاب کےدوران ترک وزیراعظم رجب طیب ایردوان سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف بطور احتجاج اسرائیل سے سفارتی سمیت ہرقسم کے تعلقات کے قیام کا بائیکاٹ کریں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan