Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ جنگ میں زخمی سو جوڑوں کی اجتماعی شادی کا پروگرام

palestine_foundation_pakistan_hamas-association-for-marriage-and-development

اسلامی تحریک مزاحمت –حماس- کے زیرانتظام “ایسوسی ایشن برائے میرج و ڈویلپمنٹ” نے ڈیڑھ سال قبل غزہ پر اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ میں زخمی ہونے والے ایک سو جوڑوں کی اجتماعی شادی کرانے کے ایک پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ اتوار کے روز”میرج ایسوسی ایشن” کی جانب سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ غزہ جنگ میں زخمی ہونے والے ایک سوافراد کو رشتہ ازدواج میں منسلک کرانے کے لیے یکم جون کو زخمی افراد کے انتخاب کے لیے پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔ اس دوران فلسطینی شہریوں اور مخیر حضرات کے تعاون سے ایک سو جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ ترجمان نے کہا کہ اجتماعی شادی کے لیے ایسے زخمیوں کا انتخاب کیا جائے گا جن کے پاس شادی کے لیے اخراجات نہیں اور صہیونی جارحیت کے دوران ان کے مکانات اور دیگراملاک بھی تباہ ہو گئی تھیں۔ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے افراد کو مہر کی رقم، مکان کی تعمیرپرآنے والی اخراجات اور ولیمے کے اخراجات فراہم کیے جائیں گے جبکہ ان کے نکاح کے لیے اجتماعی تقریب نکاح منعقد ہو گی۔ حماس نے فلسطین کے اندر اور باہر موجود مخیرحضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کے زخمی شہریوں کے اس خوشی کے موقع پر بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں اور ان کی زندگی کی خوشیوں میں حصہ لیں۔ واضح رہے کہ قابض اسرائیل نے 27 دسمبر2008ء سے 22 جنوری 2009ء کے دوران بائیس روز تک غزہ پروحشیانہ جنگ مسلط کر رکھی تھی، جس میں کم از کم 1400 افراد شہید اور پانچ ہزار سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ شہداء اور زخمیوں میں بیشتر عام شہری تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan