Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ توانائی کا بحران خطرناک مرحلے میں داخل

palestine_foundation_pakistan_gaza-power-crisis1

غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے فراہم کردہ ایندھن کی سپلائی مسلسل بند ہونے کے بعد شہر میں توانائی کا بحران خطرناک مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، ہسپتالوں اور دیگر ایمرجنسی سروسز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ عام نظام زندگی بھی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔
غزہ میں حماس کی حکومت کے محکمہ توانائی کے ڈپٹی چیئرمین انجینئر کنعان عبید نے اتوار کے روز مرکز اطلاعات فلسطین سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ان کی جانب سے احتجاج اور اپیلوں کے باوجود رام اللہ میں سلام فیاض کی حکومت کی جانب سے خام تیل اور گیس فراہم نہیں کیے جا رہے۔، جس کے بعد شہر میں بجلی کا بحران خطرناک مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ غزہ نے اپنے بجلی کے واجبات ادا نہیں کیے جس پر ایندھن کی سپلائی روکی گئی ہے، انہوں نے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پرائیویٹ کمپنیوں نے نہ صرف واجبات ادا کر دیے بلکہ اضافی رقوم بھی ارسال کی ہیں تاہم سلام فیاض کی حکومت اور فلسطینی اتھارٹی غزہ میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد سے گریز کر رہے ہیں۔
کنعان عبید نے کہا کہ غزہ کی حکومت کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی کو مختلف دیگر چینلز سے بھی غزہ کا بحران حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاہم فلسطینی اتھارٹی اس اہم معاملے کو سراسر نظر انداز کر رہی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ غزہ میں بجلی کی بندش کے باعث کوئی انسانی المیہ رونما ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری فلسطینی اتھارٹی اور سلام فیاض کی حکومت پر عائد ہو گی۔
محکمہ توانائی کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ شہر میں ایندھن کی فراہمی بند ہونے کے بعد واحد مقامی پاور اسٹیشن بھی بند ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے شارٹ فال 60 فیصد ہو گیا ہے، صرف اسرائیل کی اور مصر کی جانب سے فراہم کردہ چند میگاواٹ بجلی ہسپتالوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے بھی ناکافی ہے۔ شہری علاقوں میں چوبیس میں سے صرف چھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
انہوں نے تمام فلسطینی سیاسی جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے فلسطینی اتھارٹی اور سلام فیاض پر ایندھن کی فوری فراہمی کے لیے دباؤ ڈالیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan