مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن
غزہ کی پٹی میں بیت لاھیا کے مقام پر قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی شہری شہید ہوگیا۔
ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی کہ شہید کا جسد خاکی الشفاء ہسپتال کے کمپلیکس پہنچایا گیا، جہاں اسے قابض افواج کی گولی لگنے کے بعد لایا گیا تھا، واقعہ عطاطره علاقے میں پیش آیا۔
غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہسپتالوں میں ایک شہید اور چھ زخمیوں کو منتقل کرنے کی اطلاع دی ہے۔
وزارت صحت نے منگل کے روز ایک پریس بیان میں کہاکہ “اب بھی کچھ متاثرین ملبے تلے اور سڑکوں پر ہیں، جہاں ریڈ کراس اور شہری دفاع کے عملے کے لیے ابھی تک ان تک پہنچنا ممکن نہیں ہو سکا”۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ گیارہ اکتوبر 2025ء کے بعد سے مجموعی طور پر شہداء کی تعداد 377 ہو گئی ہے، زخمیوں کی تعداد 987 ہے۔ اس دوران 626 شہداء کی لاشیں ملبے سےنکالی گئیں۔
غزہ کی وزارت صحت نے اطلاع دی کہ سات اکتوبر 2023ء سے قابض اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں مجموعی طور پر شہداء کی تعداد 70,366 اور زخمیوں کی تعداد 171,064 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے شہداء اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی مکمل معلومات وزارت کی ویب سائٹ پر درج کریں، تاکہ ان کی تمام تفصیلات سرکاری ریکارڈ میں شامل کی جا سکیں۔