Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

غزہ بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت: فیصلہ کن عوامل کیا ہیں؟

واشنگٹن – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) امریکہ نے غزہ کے لیے ایک ’بورڈ آف پیس‘ تشکیل دینا شروع کر دیا ہے اور اس میں شامل ہونے کے لیے پاکستان سمیت متعدد ممالک کے رہنماؤں کو دعوت نامے بھی بھیج دیے گئے ہیں۔

پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے یہ دعوت نامہ موصول ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ بورڈ میں شامل ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ کرنا ابھی باقی ہے۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے 17 نومبر 2025 کو امریکہ کی جانب سے پیش کردہ اس قرارداد کی منظوری دی تھی، جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ میں جنگ ختم کرنے کے منصوبے کی توثیق کی گئی تھی۔

اس منصوبے کے تحت ایک نیا عبوری ’بورڈ آف پیس‘ قائم کیا جائے گا اور سلامتی کونسل میں منظور کردہ قرارداد میں غزہ میں مختلف ممالک کی افواج پر مشتمل ’بین الاقوامی استحکام فورس‘ کا قیام بھی شامل ہے۔

اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق بین الاقوامی استحکام فورس اسرائیل، مصر اور نئی تربیت یافتہ مگر تصدیق شدہ فلسطینی پولیس فورس سرحدی علاقوں کی سکیورٹی اور حماس سمیت ریاست مخالف گروہوں کو غیر مسلح کرنے میں مدد کرے گی۔

صدر ٹرمپ کے دعوت نامے پر پاکستان کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ’پاکستان غزہ میں امن و سلامتی کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں شامل رہے گا تاکہ فلسطین کے مسئلے کا دیرپا حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق سامنے آ سکے۔‘

دفتر خارجہ کے اس بیان کی مزید وضاحت کے لیے جب ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ابھی پاکستان نے اس بورڈ میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اس وقت ’سٹیٹس‘ یہی ہے کہ پاکستان کو امریکی دعوت نامہ موصول ہوا اور ابھی اس پر حتمی فیصلے کا اعلان باقی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan