Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

غزہ بورڈ آف پیس میں پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کی شمولیت

(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور قطر نے غزہ کے لیے قائم بورڈ آف پیس پر شمولیت کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔

اعلامیے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت کا خیرمقدم کیا گیا اور کہا گیا کہ یہ بورڈ غزہ میں مستقل جنگ بندی، انسانی امداد اور تعمیر نو کے لیے عبوری انتظامی فریم ورک کے طور پر کام کرے گا۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان، مصر، اردن اور متحدہ عرب امارات نے بورڈ آف پیس میں شمولیت کا مشترکہ فیصلہ کیا ہے، جبکہ انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر نے بھی بورڈ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ بورڈ آف پیس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت قائم کیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan