Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ اور مصر کے درمیان باڑ کی نگرانی پر فرانسیسی اہلکاروں کی تعیناتی کا انکشاف

egyptian-construction-of-a-steel-wall-along-its-borders-with-the-gaza-strip1 اسرائیل میں عبرانی زبان میں ایک نشریاتی ادارے کی ویب سائٹ”تیک دبکا” میں جاری کی گئی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے تعاون سے غزہ اور مصر کے درمیان لگائی جانے والی آہنی باڑ کی نگرانی فرانسیسی انٹیلی جنس حکام کو سپرد کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں فرانسیسی ملٹری انٹیلی جنس چیف نے اس باڑ کی نگرانی کے لیے مختلف عہدیداروں کو مامور کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فرانسیسی انٹیلی جنس چیف کی جانب سے یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جبکہ مصر اور غزہ کے درمیان لگائی جانے والی اس باڑ کومختلف حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مبصرین کا خیال ہے کہ یہ دیوار فلسطینی شہریوں بالخصوص غزہ کی پٹی میں آباد فلسطینیوں کی زندگی پر منفی اثرات مرتب کرے گی کیونکہ اس باڑ کے ذریعے غزہ کے شہریوں کو زیرزمین سرنگوں کے ذریعے مصر اور غزہ کےدرمیان سامان کی آمد وترسیل میں رکاوٹ پیدا ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے تعاون سے شروع کی کیے گئے باڑ کے اس منصوبے کا مقصد غزہ کے مزاحمت کاروں کا اسلحہ کی اسلگلنگ کا سدباب کرنا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آہنی باڑ لگانے کے عمل کی نگرانی پر مامور فرانسیسی حکام موقع پر موجود ہیں اور اس کام کی مکمل نگرانی کر رہے ہیں۔ ان کی جانب سے دیوار کے عملے کو اس کی مضبوطی کے لیے باقاعدہ ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں ۔آہنی دیوار کے لیے 18 سینٹی میٹر موٹے اور 18 فٹ لمبے فولادی تختے لگائے جا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ تین روز سے جاری دیوار کی تعمیر کے دوران اب تک کم ازکم ساڑھے پانچ کلو میٹر کے علاقے میں دیوار کی تعمیر مکمل کی گئی ہے جبکہ اسے غزہ اور مصر کے درمیان معروف صلاح الدین چوک کے تک بنایا جائے گا جس کے بعد اس کی کل لمبائی 14 کلو میٹر تک ہوجائے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan