Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ اور لبنانی سرحد پر فائربندی کو دھوکہ سمجھا جائے: صہیونی آرمی چیف

gabi-ashkenazi2 اسرائیلی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل گابی اشکنازی نے کہا ہے کہ حماس اور حزب اللہ خود کو دفاعی اعتبار سے مضبوط کر رہی ہیں اوران کا خود کو مسلح کرنے کا عمل بدستور جاری ہے۔ بیت المقدس میں اسرائیلی کنیسٹ (پارلیمنٹ) کی سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حماس اور حزب اللہ فائربندی سے فائدہ اٹھا کر فوجی سازو سامان جمع کرنے میں مصروف ہیں۔ جنرل گابی اشکنازی نے کہا کہ غزہ کی پٹی اور لبنانی سرحد میں جنگ بندی کی موجودہ پوزیشن کوحقیقی معنوں میں نہ لیا جائے کیونکہ اسلحہ کی اسمگلنگ کے ہوتے ہوئے یہ جنگ بندی محض ایک “دھوکہ” اور فریب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ نے325 کلو میٹر فاصلے تک مار کرنے والے میزائل حاصل کر لیے ہیں جو دیمونا کے مقام پر اسرائیلی ایٹمی تنصیبات سمیت ملک کے ہر اہم حصے کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسرائیلی فوجی سربراہ نے الزام عائد کیا کہ حزب اللہ اور حماس کو ایران کی جانب سے اسلحہ اور فوجی امداد مل رہی ہے جس سے دونوں عسکریت پسند جماعتیں اسرائیل کے خلاف محاذ کو مضبوط کر رہی ہیں۔ اسرائیلی آرمی چیف کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جبکہ اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے حال ہی میں دعویٰ کیا ہے کہ حماس نے 66 کلو میٹرفاصلے تک مار کرنے والے راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا ہے اور اب حماس کے زیرانتظام عسکری کمانڈ القسام بریگیڈ ان میزائلوں کی تعداد میں اضافے کے لیے کوشاں ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan