Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ انسانی المیے کا شکار، سردی اور بمباری حالات مزید خراب کر گئی

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈر کے منصوبوں کے کوآرڈینیٹر ہانٹر میک گورن نے شدید الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں انسانی حالات تیزی سے تباہ کن رخ اختیار کر رہے ہیں، جہاں ایک طرف سخت موسمی حالات ہیں تو دوسری جانب قابض اسرائیل کے مسلسل حملے جاری ہیں۔

بدھ کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہانٹر میک گورن نے کہا کہ غزہ پٹی اس وقت نہایت کڑی سردی اور سخت موسم کی لپیٹ میں ہے، جہاں بڑی تعداد میں فلسطینی شہری عارضی اور نہایت کمزور پلاسٹک کی پناہ گاہوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ جو لوگ ان پلاسٹک کی پناہ گاہوں میں مقیم نہیں ہیں، وہ پرانے خیموں میں رہ رہے ہیں، جو تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارشوں کے باعث بری طرح متاثر ہو چکے ہیں۔

انادولو کی رپورٹ کے مطابق ہانٹر میک گورن نے بتایا کہ فلسطینی خاندان ایک طویل عرصے سے ان خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں اور موسم سرما اور سیلابی صورتحال کے باعث انہیں متعدد بار اپنے خیمے منتقل کرنا پڑے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ خیمے اپنی بہترین حالت میں بھی نہایت نازک ہوتے ہیں اور اب ان پر بوسیدگی اور ٹوٹ پھوٹ کے واضح آثار نمایاں ہو چکے ہیں۔

انہوں نے دل دہلا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بچے شدید سردی کے باعث جان کی بازی ہار رہے ہیں اور بالغ افراد بھی اسی خطرے سے دوچار ہیں۔ ان کے بقول موجودہ صورتحال کو محض انسانی تباہی کہنا بھی اس المیے کی مکمل عکاسی نہیں کرتا۔

انہوں نے بتایا کہ کئی فلسطینی خاندان محدود تعداد میں کمبلوں کے سہارے زندگی گزار رہے ہیں اور اگر یہ کمبل بھیگ جائیں تو اس کے نتائج نہایت ہولناک ثابت ہوتے ہیں۔

ہانٹر میک گورن نے اس امر کی طرف بھی توجہ دلائی کہ قابض اسرائیل کے حملے بدستور باقاعدگی سے جاری ہیں، جبکہ اسی کے ساتھ قابض اسرائیل نے غزہ میں کام کرنے والی بعض بین الاقوامی سول سوسائٹی تنظیموں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ غزہ شہر میں اطباء بلا حدود کے منصوبے کے تحت تقریباً 2900 مریض زیر علاج ہیں اور اس تنظیم کو بھی ان اداروں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے جن پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔

ہانٹر میک گورن نے واضح کیا کہ یہ مریض بڑی حد تک اطباء بلا حدود کی فراہم کردہ طبی خدمات پر انحصار کرتے ہیں اور دیگر امدادی تنظیموں کی مدد اس خلا کو پُر کرنے کے لیے ہرگز کافی نہیں ہے۔

سنہ 4 جنوری 2026ء کو قابض اسرائیل نے غزہ پٹی کو انسانی امداد فراہم کرنے والی 37 بین الاقوامی تنظیموں کے کام کے اجازت نامے منسوخ کرنا شروع کر دیے تھے، جس کا جواز یہ پیش کیا گیا کہ ان تنظیموں نے اپنے عملے کے ناموں کی فہرستیں فراہم کرنے سے انکار کیا اور نئے سکیورٹی اندراجی طریقہ کار سے تعاون نہیں کیا۔

قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ میں خوراک، ادویات، طبی سامان، امدادی مواد اور رہائشی ضروریات کی مناسب مقدار کی فراہمی بدستور روکی جا رہی ہے، حالانکہ غزہ پٹی میں تقریباً 24 لاکھ فلسطینی آباد ہیں، جن میں سے لگ بھگ 15 لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں۔ یہ محصور علاقہ گزشتہ 18 برس سے سخت ناکہ بندی کا شکار ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan