مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن
اقوام متحدہ کے رہائشی حقوق سے متعلق خصوصی نمائندہ الکریشنان راجاغوبال، نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی حالات انتہائی خطرناک ہیں، کیونکہ قابض اسرائیل نے جنگ بندی کے معاہدے پر عمل نہیں کیا۔
راجاغوبال نے میڈیا کے ذریعے بتایا کہ عالمی برادری اس بات کے سامنے خاموش ہے کہ اسرائیل امدادی سامان غزہ میں داخل کرنے سے انکار کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ “جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے وہ آہستہ آہستہ ہونے والی نسل کشی ہے اور اس طرح کی انسانی مصائب ہم نے کسی بھی سابقہ تنازعے میں نہیں دیکھی۔”
واضح رہے کہ سات اکتوبر سنہ 2023ء سے قابض اسرائیل کی افواج، امریکہ اور یورپی حمایت کے ساتھ، غزہ میں نسل کشی کر رہی ہیں، جس میں قتل، بھوک، تباہی، بے دخلی اور گرفتاریاں شامل ہیں، اور بین الاقوامی اپیلوں اور عالمی عدالت انصاف کے احکامات کو نظر انداز کیا گیا۔