Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ: اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد 10 فلسطینی قیدیوں کی حالت تشویشناک

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی جیلوں میں قید متعدد فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا، جنہیں سات اکتوبر سنہ 2023ء کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

ہمارے نامہ نگار کے مطابق قابض اسرائیل نے غزہ کے 10 قیدیوں کو رہا کیا، جنہیں علاج کے لیے دیر البلح شہر میں واقع الشهداء الاقصى ہسپتال منتقل کیا گیا، یہ عمل ریڈ کراس کے عملے کی نگرانی میں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رہا ہونے والے قیدیوں میں اسامہ رسمی سالم ابو صلاح ، کمال احمد عبد اللہ ابو عمرہ ،، آدم یونس عمرو العمور ، رامی حسنی محمد ابو عمیرہ ،
اسماعیل محمد اسماعیل فرحات ، عبد الرزاق تیسیر عبد القادر ، احمد عبد الفتاح ابراہیم عبید،محمد سامی محمود حسونہ ،مؤمن خمیس عبد الحمید سعادہ اور اسکندر عبد اللہ محمد عبد الہادی شامل ہیں۔

یہ اقدام اس سفاکیت کے پس منظر میں ہوا، جو قابض اسرائیل نے سات اکتوبر سنہ 2023ء کے بعد غزہ میں روا رکھی، جس میں قتل، بھوک، تباہی اور بے گھر کرنے کے اقدامات شامل ہیں، جبکہ عالمی سطح پر ان پر تنبیہات اور عالمی عدالت انصاف کے احکامات کو نظرانداز کیا گیا۔

اس وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں دو لاکھ 38 ہزار سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے، جن میں اکثریت بچے اور خواتین ہیں، اس کے علاوہ نو ہزار سے زائد لاپتہ افراد، سیکڑوں ہزار ’بے گھر افراد‘ اور بھوک کے باعث کئی ہلاک، اور غزہ کے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan