Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ: اسرائیلی فوج کے حملے میں ایک مزاحمت کار شہید

palestine_foundation_pakistan_israeli-tank31

غزہ کے مشرقی شہر خان یونس میں اسرائیلی فوج کی دراندازی کے دووران “کیسوفیم” کے مقام پر فلسطینی مزاحمت کاروں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپ میں کم ازکم ایک مجاہد شہید جبکہ مجاہدین کی جوابی کارروائی میں ایک صہیونی فوجی کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں. خان یونس سے مرکز اطلاعات فلسطین کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق مجاہدین اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپ نیوعبسان میں “کیسوفیم” کے مقام پر اس وقت ہوئی جب دراندازی کی مرتکب صہیونی فوج نے مجاہدین کے ایک مرکز کی طرف بڑھنے کی کوشش کی. اس موقع پر مجاہدین نے صہیونی فوج کو آگے بڑھنے سے روکا جس پرانہوں نے گولہ باری شروع کر دی. ادھر دوسری جانب جہاد اسلامی کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کیسوفیم کے مقام پر ہونے والی جھڑپ میں ایک دوسرے مجاہد کے شہادت کا بھی امکان ہے،کیونکہ جھڑپ کے بعد مجاہدین کے کیمپ میں موجود متعدد مزاحمت کاروںسے رابطہ نہیں ہو سکا جس سے شہدا اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے. شہید ہونے والے ایک مزاحمت کار کا نام بسام ابو دغمہ بتایا جاتا ہے، جس کی عمر بائیس سال تھی.ادھر کیسوفیم میں مقامی شہریوں اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قابض فوج اور مجاہدین کےدرمیان جھڑپ پیر کی شام کو ہوئی. جھڑپ میں دونوں طرف سے جانی نقصان کے زیادہ ہونےکا اندیشہ ہے تاہم اسے ظاہرنہیں کیا گیا. ایک عینی شاہد نے مرکز اطلاعات فلسطین کو تبایا کہ کارروائی میں کم ازکم دو مزاحمت کار شہید ہوئے ہیں جبکہ متعدد صہیونی فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں. جھڑپ میں اسرائیل کی طرف سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جاتا رہا جبکہ مجاہدین نے جوابی کارروائی میں ہلکےہتھیار استعمال کیے ہیں. ادھر فلسطینی محکمہ صحت کے ایمرجنسی سروسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر معاویہ حسنین بے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے حملے کے بعد جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ایمبولینس کو اس طرف جانے سے روک دیا گیا.اسرائیلی فوج کےحملے میں زخمی ہونے والے ایک مزاحمت کارکو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ شہید ہونےوالے مجاہدین کی میت تاحال اسپتال نہیں لائی جا سکی.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan