Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غرب اردن میں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے 9 مکان مسمار کر دیئے

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہروں الخلیل اور بیت لحم میں فلسطینیوں کے 8 رہائشی مکانات، مویشیوں کے متعدد باڑے اور زرعی فارم مسمار کردیے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی فوج نے جنوبی الخلیل میں مسافر یطا کےمقام پر فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کی مہم شروع کی جس میں فلسطینی شہریوں کے 8 رہائشی مکانات مسمار کیے گئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج نے مسافر یطا میں التوانہ، المرکزم اور الفخیت میں فلسطینیوں کے گھر مسمار کیے۔ مسافر یطا میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کا اقدام حال ہی میں اسرائیلی عدالت کی طرف سے کئے گئے فیصلے کے تحت کیا گیا۔

گذشتہ جمعرات کو اسرائیل کی سپریم کورٹ نے جنوبی الخلیل کے علاقے مسافر یطا میں فلسطینیوں کی 12 رہائشی بستیوں میں بسنے والے فلسطینیوں کے مکان مسمار کرنے اور انہیں وہاں سے بے دخل کرنے کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

ادھر مقامی ذرائع نے بتایا کہ بیت لحم میں حویزہ کےمقام پر اسرائیلی فوج نے احمد نضال برغوث کا 90 مربع میٹر پر بنا مکان مسمار کردیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan