غرب اردن ۔ مرکز اطلاعات فلسطین
ہفتے کی شام مقبوضہ مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں فلسطینی شہریوں پر قابض اور آباد کاروں کے حملوں کے دوران متعدد شہری زخمی ہوگئے جب کہ قابض فوج نے جنین سے 4 شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
بیت لحم کے مشرق میں کیسان گاؤں کے لوگوں نے یہودی آباد کاری اور فلسطینیوں کی اراضی غصب کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔
قابض فوج نے آنسو گیس اور صوتی بم پھینک کر احتجاج کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 65 سالہ سعدہ عبیات پاؤں میں آنسو گیس کا شیل لگنے سے زخمی ہوگئیں، جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا اور دیگر دم گھٹنے سے زخمی ہوگئے۔ .
قابض فوجیوں نے کیسان میں شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور ویلج کونسل کے سربراہ 33 سالہ کیسان موسیٰ عبیات اور ان کے بیٹے حسن کو حراست میں لے لیا۔
گذشتہ روز کیسان گاؤں نے گاؤں کی مسجد پر آباد کاروں نے حملہ کیا اور مسجد کی چھت پر اسرائیلی جھنڈ لہرائے۔
کیسان گاؤں پر آباد کاروں کے حملے روز کا معمول بن چکے ہیں۔ زمینوں پر غاصبانہ قبضے کیے جاتے ہیں۔ درختوں کو اکھاڑ دیا جاتا ہے اور بھیڑ بکریاں پالنے والوں کو ان کی زمینوں پر چرانے سے روکا جاتا ہے۔