Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

غاصب اسرائیل کے قیام کے خلاف فلسطین فاؤنڈیشن اور انسانی حقوق کمیشن برائے پاکستان کا احتجاجی مظاہرہ

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت غاصب اسرائیل کے ناپاک وجود کے قیام کے خلاف ’’یوم نکبہ‘‘ کی مناسبت سے جاری ’’فلسطین فلسطینیوں کا وطن ‘‘ مہم کے تحت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان (پی ایل ایف) اور ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی )کے

HRCP

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت غاصب اسرائیل کے ناپاک وجود کے قیام کے خلاف ’’یوم نکبہ‘‘ کی مناسبت سے جاری ’’فلسطین فلسطینیوں کا وطن ‘‘ مہم کے تحت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان (پی ایل ایف) اور ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی )کے زیر اہتمام فلسطینیوں کے حق میں اور فلسطین پر غاصب اسرائیلی تسلط کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے میں انسانی حقوق کے لئے سرگرم عمل متعدد تنظیموں کے سرکردہ رہنماؤں بشمول فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ڈاکٹر مدثر حسین ، پائیلر کے شجاع الدین قریشی سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔شرکائے احتجاجی مظاہرہ نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کے فلسطین فلسطینیوں کا وطن ،فلسطینیوں کی وطن واپسی کے حقوق سمیت غاصب اسرائیل اور اس کے سرپرست عالمی استعماری قوتوں امریکہ اور برطانیہ کے خلاف نعرے آویزاں تھے۔

واضح رہے کہ سنہ1948ء میں 14مئی کو سرزمین فلسطین پر برطانوی اور امریکی ایماء پر غاصب صیہونی ریاست کا ناجائز وجود قیام عمل میں آیا تھا اور 15مئی کو لاکھوں کی تعداد میں فلسطینیوں کو ان کے وطن سے بے دخل کیا گیا تھا تاہم پوری دنیا میں اس دن کو ’’یوم نکبہ‘‘ یعنی تباہی کا دن منایا جاتا ہے اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جاتی ہیں اور اس عالمی اداروں سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے تاہم تمام تارکین وطن کو ان کے وطن واپس آنے دیا جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan