Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

عین الحلوہ میں قابض فوج کی فضائی کارروائی، 3 فلسطینی شہید

بیروت – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنان میں واقع عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ پر جمعہ کی شام قابض اسرائیلی طیاروں کی جانب سے کی جانے والی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 3 فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے۔

لبنانی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ قابض اسرائیل کے ایک ڈرون طیارے نے عین الحلوہ کیمپ کے محلہ حطین کو تین میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

لبنانی ذرائع کے مطابق عین الحلوہ کیمپ میں مشترکہ سکیورٹی فورسز کے ہیڈ کوارٹر پر کیے گئے اس حملے میں 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے من گھڑت دعویٰ کیا ہے کہ اس بمباری میں جنوبی لبنان میں حماس کے ارکان کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan