مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے عیسویہ میں فلسطینی نوجوانوں اور صہیونی فوجیوں کے مابین زبردست جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اسرائیلی فوجی گاڑیوں نے علاقے پر دھاوا بولا اور ہسپتال ھداسا کی جانب سے علاقے کے مرکزی راستے کو سیمنٹ کی بلاکس سے بند کر دیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی بڑی تعداد نے عیسویہ کے علاقے میں دراندازی کی جس پر علاقے کے نوجوانوں نے بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے صہیونی فوج پر پتھراؤ اور شیشے کی بوتلیں برسانا شروع کر دیں، اسرائیلی فوج نے اپنی مدد کے لیے سرحدی محافظوں کو بھی طلب کر لیا تاہم نوجوانوں نے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کرکے ان کا راستہ روک دیا۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے آپریشن میں عیسویہ کے 06 شہریوں کو گرفتار بھی کیا ہے جبکہ کے جھڑپوں کے دوران متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔