Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عید پر حماس کے کارکنوں کی عباس ملیشیا کے تھانوں میں طلبی

palestine_foundation_pakistan_abbas-militia-pro-israel8

عید کے موقع پر مغربی کنارے میں محمود عباس ملیشیا نے حماس کے سیکڑوں کارکنوں کو تفتیش کے لئے مختلف تھانوں میں حاضر ہونے کے لئے سمن جاری کئے ہیں۔ مقبوضہ فلسطین میں عید الفطر جمعہ کے روز منائی جا رہی ہے اور اس موقع پر سیاسی مخالفین کی تھانوں میں پیشی کو ایک اشتعال انگیز کارروائی قرار دیا جا رہا ہے۔ مغربی کنارے میں حماس کے باخبر ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران محمود عباس ملیشیا کے کارکنوں نے انتہائی سرگرم دکھائے دیئے۔ ان کی سرگرمی کا محور دراصل حماس کے کارکنوں کی عید کے ایام میں تفتیش کی غرض سے تھانوں میں طلبی کے سمن کی تقسیم تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود عباس انتظامیہ کے اس اقدام کی مثال نہیں ملتی کیونکہ عمومی طور پر عیدین کے مواقع پر قیدیوں کو رہائی دی جاتی ہے مگر مغربی کنارے میں فلسطینی انتظامیہ کے ہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔ حماس کے ذرائع نے مغربی کنارے میں فلسطینی انتظامیہ کے اس رویے کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عید کے دن شہریوں کو تفتیش کے لئے بلانے کا کیا مطلب ہے۔ اس اشتعال انگریز کارروائی کا کوئی جواز نہیں ہے۔ یاد رہے کہ عباس ملیشیا نے دو ہفتے قبل الخلیل آپریشن کے بعد بڑے پیمانے پر حماس کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کر رکھیں ہیں۔ حراست میں لئے جانے والے حماس کے سیکڑوں کارکنوں میں صرف چند کو رہائی نصیب ہو سکی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan