بدھ کی صبح درجنوں صہیونی جارحین نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصی کے صحن پر چڑھائی کر دی۔
مسجد اقصی پر چڑھائی کو پورا تحفظ دینے کے لیے کچھ دن قبل سے ہی شہر کی گلیوں اور مسجد اقصی کے دروازوں پر قابض اسرائیلی پولیس اور حفاظتی گارڈز تعینات کیے گئے تھے۔ جنہوں نے اپنا فرض خوب نبھایا۔ اور القدس کی سرزمین ایک فوجی بیرک میں تبدیل ہو کر رہ گئی۔
القدس شہر کے ایک عینی شاہد کے مطابق انتہاء پسند صہیونی متعدد دروازوں سے مسجد اقصی کے صحن میں داخل ہوئے جس کی وجہ سے اب شہر بھر کے حالات اب انتہائی کشیدہ ہو چکے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق انتہاء پسند یہودیوں اب اس بات پر قادر ہو گئے ہیں کہ وہ باب الخلیل کے سامنے’’عید فصح‘‘ کا تہوار منا سکیں۔