فلسطینی آئینی حکومت نے عرب کے مشہور عالم دین علامہ یوسف قرضاوی کے خلاف ہرزہ سرائی کی مہم کی ذمہ داری فلسطینی صدر محمود عباس اور فتح کی مرکزی کمیٹی پرعائد کی ہے۔غزہ میں فلسطینی حکومت کے میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر حسن ابو حشیش نے کہا کہ یوسف قرضاوی کے خلاف مہم فلسطینی عوام کی نمائندگی نہیں کرتی۔ انہوں نے غزہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام یوسف قرضاوی کے موقف کی حامی ہے۔ علامہ یوسف قرضاوی عرب ممالک کی وہ شخصیت ہیں جو اپنے عمل اور قول کے ذریعے مسئلہ فلسطین کی خدمت کر رہے ہیں۔وہ قلم ، زبان اور عملی اقدامات سے فلسطینی حق کا دفاع کر رہے ہیں۔علامہ یوسف قرضاوی اس درخت کی مانند ہیں جسے لوگ پتھر مارتے ہیں لیکن وہ انہیں پھل دیتا ہے۔