Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

علاج سے محروم فلسطینی کی اسرائیلی جیل میں موت پرفلسطین میں سوگ

اسرائیلی جیل میں علاج سے محروم رہنے والے فلسطینی ابو حمید کی وفات پر کل منگل کے روز فلسطین کے مختلف علاقوں میں ہڑتال کی گئی اور سوگ منایا گیا۔

فلسطین کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی اپیل پرمنگل کے روز عام ہڑتال کی کی گئی۔

دوسری جانب فلسطینی رہ نماؤں نے عساف اروفیہ اسپتال میں نام نہاد علاج کے لیے داخل کینسر کے مریض فلسطینی قیدی کی موت پراسرائیل کو قصور وار ٹھہرایا ہے۔

شمالی مغربی کنارے کے نابلس میں کمیٹی نے ایک بیان میں اعلان کیا “قابض ریاست کی جیلوں میں قیدی ابو حمید کی شہادت کے سوگ میں زندگی کے تمام شعبوں میں عام ہڑتال اور جامع سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔”

کمیٹی نے قابض ریاست کےجرائم کا مقابلہ کرنے، جیلوں کے اندر اسیروں کی تحریک کے ساتھ اظہار یکجہتی اور قیدی ابو حمید کی طبی غفلت کے جرم کی مذمت کی اپیل کی گئی ہے۔

جنین میں قومی اور اورمذہبی جماعتوں نے شہید ابو حمید کے سوگ میں شہر میں ایک جامع ہڑتال کا اعلان کیا- اسکولوں اور اسپتالوں کے سوا باقی تمام سرگرمیاں بند رہیں اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر تھی۔

بیت لحم میں قیدیوں کے سرکاری اور سول اداروں اور قومی فورسز نے شہید قیدی ابو حمید کے طبی قتل کو مسترد کرتے ہوئے مھد اسکوائر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

رام اللہ اور البیرہ میں “فتح” تحریک نے گورنری میں عام اور جامع ہڑتال کی اور قیدی ابو حمید کے قتل کی مذمت میں مارچ کی کال دی۔

فلسطینی اساتذہ کی جنرل یونین نے فلسطین کے تمام اسکولوں میں ہڑتال کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ پچاس سالہ ابو حمید جن کا تعلق غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے الامعری کیمپ سے تھا اسرائیل کے عساف ھروفیہ اسپتال میں کینسر کے علاج سے محروم رہنے پر دم توڑ گئے۔

فلسطینی قیادت نے قیدی ناصر ابو حمید کی موت کو اسرائیلی ریاست کی طرف سے قیدیوں پرمسلط کی گئی موت کی ایک تازہ شکل قرار دیتے ہوئے اسے سوچا سمجھا قتل قرار دیا ہے۔

وسطی غزہ کی پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے نصیرات کیمپ کی میونسپلٹی نے طبی غفلت کے نتیجے میں اسیر شہید ناصر ابو حمید کی یادگار تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا۔

نصیرات میونسپلٹی کے سربراہ ایاد المغاری نے قدس پریس کو بتایا کہ “منگل کی صبح جب ہمیں نصیرات کیمپ کے بیٹے ناصر ابو حمید کی شہادت کی خبر ملی تو میونسپل کونسل نے متفقہ طور پر ایک یادگار تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے لیے کیمپ کے ایک اہم چوک میں، عظیم قیدیوں اور شہیدوں کی یادگار کے ساتھ ایک یادگار تعمیر کی جائے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan