عسقلان جیل کے محبوسین نے ریڈ کراس اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ محبوس شادی موسیٰ کی زندگی بچانے کیلئے اس کی سرجری کا فوری انتظام کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ محبوسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شادی موسیٰ کو 6 مہینے پہلے گرفتاری کے وقت سر پر گولی لگی تھی لیکن جیل انتظامیہ اس کے علاج میں لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں جس کی وجہ سے اس کی حالت روز بروز خراب ہوتی جا رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر شادی موسیٰ کی طرف توجہ نہیں دی گئی تو وہ جان سے بھی ہاتھ دھو سکتے ہیں