Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

عز الدین القسام شہید کی قبر پر حملے کی دھمکی، حماس کا سخت ردعمل

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نے قابض اسرائیل کے وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر کی جانب سے شیخ عز الدین القسام شہید کے قبر کو مسمار کرنے کی دھمکی کو ایک انتہائی سنگین اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ’’حرمتوں کی بے حرمتی، مقدسات کی خلاف ورزی اور مردہ افراد کی قبروں کی بے حرمتی‘‘ کے مترادف ہے۔

قابض وزیر بن گویر نے ماضی میں بارہا شیخ عز الدین القسام کے قبر کو مسمار کرنے کی بات کی تھی، جو کہ ایک اسلامی قبرستان میں واقع ہے اور فلسطینی بستی کے ملبہ پر قائم ہے۔

حماس کے رہنما محمود مرداوی نے جمعرات کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ ’’انتہاپسند ایتمار بن گویر کی جانب سے مجاہد شیخ عز الدین القسام کے قبر کو ہٹانے کی دھمکی دینا اور اس کے لیے پہلا قدم اٹھانے کا اعلان کرنا، حرمتوں کی بے مثال پامالی اور مقدسات کی خلاف ورزی کی سطح کو ظاہر کرتا ہے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ رویہ غزہ میں ہمارے عوام کے خلاف قابض اسرائیل کے سنگین جرائم اور خلاف ورزیوں کے بعد سامنے آیا ہے، اور یہ میتوں کی بھی بے حرمتی ہے۔‘‘

مرداوی نے واضح کیا کہ ’’یہ رویہ قابض ریاست کی اخلاقی تنزلی کی عکاسی کرتا ہے اور ایک انتقامی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے جو ہماری قوم کی تاریخ اور قومی و دینی علامات کے ساتھ بے رحمی سے کھیلنے سے باز نہیں آتی۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’شیخ القسام کی قبر کو نشانہ بنانا، جو ایک عظیم مجاہد اور ظلم و قبضے کے خلاف جدوجہد کی علامت ہیں، محض ایک قبر پر حملہ نہیں بلکہ قوم کی یادداشت کو مٹانے اور اس کے مسلسل جدوجہد کے ثبوت کو زائل کرنے کی کوشش ہے۔‘‘

مرداوی نے زور دیا کہ ’’میتوں کی حرمت سے کھیلنا قابض حکومت کے فاشسٹ رویے کو بے نقاب کرتا ہے اور ثابت کرتا ہے کہ انتہا پسندی اب ایک سرکاری پالیسی میں بدل چکی ہے جس کے خلاف عالمی موقف ضروری ہے۔‘‘

قابض اسرائیل کے انتہاپسند وزیر بن گویر نے جمعرات کو اپنی ٹیلیگرام پوسٹ میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دیکھے جا سکتے ہیں کہ وہ شیخ عز الدین القسام کے مزار کے قریب وقف کمیٹی کی خیمہ ہٹانے کی کارروائی کی نگرانی کر رہے ہیں اور قبر کو مسمار کرنے کی دھمکی دہرائی۔

بن گویر، جو الیور پاور پارٹی کے رکن ہیں اور انتہاپسند دائیں بازو کے رہنما ہیں، نے کہا: ’’یہ ہماری زمینیں ہیں، یہ ریاست اسرائیل کی زمینیں ہیں۔ یہ پہلا اور اہم قدم ہے تاکہ تحریک القسام کے قبر کو یہاں سے ہٹایا جائے‘‘۔

شیخ شہید عز الدین القسام، جو شامی ساحل کی جبلہ میں پیدا ہوئے، برصغیر میں قابض برطانوی ریاست کے خلاف مزاحمت کے بڑے رہنماؤں میں شامل تھے۔ وہ 19 نومبر سنہ 1935ء کو جنین میں شہید ہوئے۔ حماس کے عسکری ونگ کا نام ان کے نام پر رکھا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan