Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عرب ممالک امریکا پر دباؤ ڈالنے کی اہلیت رکھتے ہیں: محمود رمحی

palestine_foundation_pakistan_dr-mahmoud-al-ramahi-hamas-mp

فلسطینی مجلس قانون ساز کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمود رمحی نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے بیان کو فلسطینی مذاکرات کاروں کے منہ پر طمانچہ قرار دیا ہے جس میں نیتن یاھو نے تل ابیب میں تعمیر کو بیت المقدس میں تعمیر قرار دیا ہے۔

ڈاکٹر محمود رمحی نے ایک بیان میں کہا کہ صہیونی وزیر اعظم کا بیان فلسطینی عوام کے لیے کوئی اچنبھے کی بات نہیں ہے۔ البتہ یہ بیان ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو اسرائیل سے مذاکرات کے لیے ہلکان ہو رہے ہیں۔

واضح رہے بنجمن نیتن یاھو نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ تل ابیب میں تعمیر بیت المقدس میں تعمیر کے مترادف ہے کیونکہ بیت المقدس اسرائیل کا دائمی دارالحکومت ہے۔

محمود رمحی نے رواں ماہ کے آخر میں لیبیا میں منعقد ہونے والی عرب سربراہی کانفرنس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف ٹھوس مؤقف اختیار کرے۔ عرب ممالک کو چاہیے کہ وہ اسرائیلی سفیروں کو نکال دیں اور اسرائیل سے ہر قسم کے تعلقات ختم کردیں۔

محمود رمحی نے عرب ممالک سے امریکی انتظامیہ پر دباؤ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانبدارانہ حمایت سے روکنے کے لیے عرب ممالک امریکا پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔ عرب ممالک امریکا سے اپنی سرمایہ کاری نکالنے اور امریکی اشیاء کی پابندی کے ذریعے واشنگٹن پر دباؤ ڈال سکتے ہیں۔ اصل مسئلہ عرب حکمرانوں کی کمزوری ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan