Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

عرب لیگ کا فلسطین سے اسرائیل کا غاصبانہ تسلط ختم کرنے کا مطالبہ

قاہرہ ۔ مرکزاطلاعات فلسطین
عرب لیگ کے جنرل سیکرٹریٹ نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ قضیہ فلسطین کے حوالے سے اپنی  ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے ارض فلسطین پر اسرائیلی ریاست کا غاصبانہ تسلط ختم کرانے کے لیے اقدامات کرے۔

عرب لیگ کی طرف سے یہ بیان فلسطین پر پانچ جون 1967ء کے غاصبانہ قبضے کے 55 سال پورے ہونے کی مناسبت سے جاری کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی ریاست کا غاصبانہ قبضہ ختم کرانے کے لیے اقدامات کرے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست نے سنہ 1967ء کی چھ روزہ جنگ کے دوران فلسطینی علاقوں پر غیرقانونی طور پر قبضہ جمایا جسے عالمی برادری کسی صورت میں قبول نہیں کرتی۔ یہ علاقے مستقبل میں وجود میں آنے والی آزاد فلسطینی ریاست کا حصہ ہیں۔

عرب لیگ کا کہنا ہے کہ سنہ 1967ء کی جنگ کے بعد پانچ دھائیاں بیت جانے کے باوجود فلسطینیوں کو ان کے علاقے واپس نہیں دلائے جاسکے۔ یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے کردار پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ عالمی برادری اور اقوام متحدہ فلسطینی اراضی کو آزاد کرانے میں ناکام رہی ہے اور اسرائیلی ریاست نے غیرقانونی طور پرقبضے میں لیے فلسطینی علاقوں پر اپنا تسلط مزید مضبوط کرنے کے لیے مکروہ ہھتکنڈے استعمال کیے ہیں۔

خیال رہے کہ سنہ 1967ء کی چھ روزہ عرب ۔ اسرائیل جنگ میں صہیونی فوج نے دریائے اردن کے مغربی کنارے اور  مشرقی بیت المقدس پر غاصبانہ قبضہ کرلیا تھا۔ فلسطینی اس قبضے کو’یوم نکسہ‘ آزمائش کا دن قرار دیتے ہیں۔ عالمی برادری فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کو غیرقانونی قرار دے چکی ہے اور سلامتی کونسل سمیت اقوام متحدہ کے دوسرے فورمز پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف قراردادیں منظور کی گئی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan