عوامی کمیٹی برائے انسداد ناکہ بندی غزہ کے سربراہ جمال خضری نے عرب سربراہی کانفرنس میں غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہ کیے جانے پر مایوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اخباری بیان میں کہا کہ عرب سربراہان کے اجلاس میں غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے کوئی ذریعہ عمل مقرر نہیں کیا گیا۔
جمال خضری نے واضح کیا کہ غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے فیصلہ تو پہلے کیا جا چکا ہے۔ اس فیصلے پر عمل کی ضرورت ہے۔ غزہ کی تعمیر نو سیکڑوں بے گھر خاندانوں کی زندگی کے لیے ضروری ہے۔ وہ اپنے گھروں کی تعمیر کے منتظر ہیں۔
عرب سربراہان کے اجلاس میں غزہ کی تعمیر نو کا موضوع زیر بحث نہ لانا اہالیان غزہ کے لیے غیر متوقع امر ہے۔ وہ امیدیں لگائے بیٹھے تھے کہ عرب سربراہان اس موضوع کو سرفہرست رکھیں گے