Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

عبداللہ شلح کی برسی پراسماعیل ھنیہ کا مرحوم رہ نما کو خراج عقیدت

دوحا ۔ مرکز اطلاعات فلسطین
اسلامی جہاد کے سابق سیکرٹری جنرل عبداللہ شلح مرحوم کی دوسری برسی کے موقعے پراسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے شلح کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

کل سوموار 6 جون کورمضان عبداللہ شلح کی دوسری برسی کے موقعے کی مناسبت سے جاری ایک بیان میں اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ دوسال قبل چھ جون 2020ء کو ہم ایک عظیم لیڈر، قوم کے خیر خواہ اور عظیم انسان سے محروم ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان عبداللہ شلح ایک بہادر لیڈر، جرات مند قائد، پر عزم مجاھد، محبت وایثار کے پیکر، جذبہ قربانی سے لبریز، بلند ہمت اور فراخ دل انسان تھے۔

انہوں نے مزید کہا  رمضان عبداللہ شلح ایک ایسے لیڈر تھے جن کے دل میں فلسطین سے محبت تھی اور وہ پوری زندگی قوم کی خدمت اور ملک کی آزادی کے لیے سراپا جدو جہد رہے۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم رہ نما ہمیشہ قومی اتحاد کے داعی تھے۔ وہ پوری قوم کے تمام طبقات کو مشترکات پر اکھٹا کرنے کام عزم لیے اس دنیا سے رخصت ہوئے۔

اسماعیل ھنیہ نے قابض ریاست کے خلاف فلسطینی قوم کی مزاحمت میں خدمات انجام دینے پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مرحوم زندگی بھر قابض دشمن کے خلاف آزادی کی تحریک کے ہراول دستے کا حصہ رہے اور ہر محاذ پر دشمن کے خلاف مسلح جدو جہد میں حصہ لیا۔

خیال رہے کہ اسلامی جہاد کے سابق سیکرٹری جنرل رمضان عبداللہ شلح دو سال قبل چھ جون کو طویل علالت کے بعد اس دار فانی سے کوچ کرگئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan