Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عباس واشنگٹن میں صہیونی لابی سے ملاقات کرینگے

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-abbas-pro-israel-barack-obama-us-president-benjamin-netanyahu-israeli-premier1

صہیونی اخبار ’’ معاریف‘‘ کے مطابق مدت صدارت کے ختم ہونے باوجود غیر آئینی طور پر عہدہ صدارت پر فائز فلسطینی صدر محمود عباس عنقریب واشنگٹن میں امریکی صدر کے ساتھ ایک اجلاس میں شرکت کے ساتھ وہاں موجود صہیونی تنظیموں کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔ اخبار کے مطابق ان کے دورے کا مقصد فلسطینی مسئلے کے تصفیے اور حل کی کوششوں کا دوبارہ آغاز ہے۔ اخبار کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس اجلاس کی تیاریاں پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے اور اس اجلاس میں صہیونی لابی کے 30 کے لگ بھگ عہدیدار شرکت کریں گے۔ ان میں فلسطینی قوم کے حقوق کی مخالفت کرنے والی بڑی صہیونی تنظیموں کے رہنما بھی شامل ہیں۔ اخبار نے متوقع طور پر عباس کے ساتھ ملاقات کرنے والے امریکی صہیونی لابی کے بعض افراد کا ذکر کیا ہے۔ عباس ان رہنماؤں کو فلسطین کے مسئلے کے تصفیے کی حمایت کے لیے اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کی بات کریں گے، تاہم اخبار کے مطابق یہ رہنما محمود عباس کی درخواست مسترد کر دیں گے۔ امریکی سفارتی ذرائع کے مطابق صدر اوباما ایسے وقت میں متنازع فلسطینی صدر محمود عباس کو غزہ کے لیے اپنی امداد کی پیشکش کریں گے جب واشنگٹن کو فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی غارت گری کے نتائج کے بعد شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس بات کی امید کی جاسکتی ہے کہ اوباما عباس کو اس بات کی یقین دہانی کرا دیں گے کہ وہ صہیونی ریاست پر غزہ کے محاصرے میں تخفیف لانے کا دباؤ ڈالنے کے ساتھ اسے غزہ میں امدادی سامان کی رسائی پر راضی کریں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan