Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

عباس ملیشیا کے ہاتھوں فلسطینی صحافی کی گرفتاری کی مذمت

کل جمعرات کو فلسطینی اتھارٹی کی وفادار فورسز نے ایک سینیر صحافی ثارئر الفاخوری کو گرفتار کرلیا جس پر فلسطینی حلقوں کی جانب سے سخت رد عمل سامنےآیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الفاخوری کو عباس ملیشیا کےانٹیلی جنس حکام نے جمعرات کوغرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے حراستی مرکز میں طلب کرنےکے بعد گرفتار کیا ہے۔

انٹیلی جنس نے 33 سالہ الفاخوری کو جمعرات کی صبح نو سے بارہ کے درمیان ایک سوال جواب کے لیے طلب کیا تھا۔ پوچھ تاچھ کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا جب کہ سکیورٹی ہیڈ کواٹر سے باہر نکلتے ہی اسے دوبارہ گرفتارکرلیا گیا۔

صحافی الفاخوری طائر شہید فادی الفخوری کا بھائی ہے۔ وہ شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ ہے۔ الفاخوری 55 دن تک جاری رہنے والی سابقہ بھوک ہڑتال کی وجہ سے گردے کا مریض بھی ہے۔

دوسری جانب فلسطینی حلوں نے صحافی الفاخوری کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

فلسطینی میڈیا فورم (غزہ کی پٹی میں ایک غیر سرکاری تنظیم) نے جمعرات کو الفاخوری کی گرفتاری کی مذمت کی۔

“فلسطینی میڈیا پروفیشنلز” نے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ “صحافیوں کے خلاف بار بار کی جانے والی گرفتاریاں اور خلاف ورزیاں آزادی رائے اور اظہار رائے اور صحافتی کام کی آزادی کے قوانین کی خلاف ورزی ہیں اور اسے فلسطینی علاقوں میں صحافتی آزادیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan