Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عباس ملیشیا کے حماس کارکنوں پر حملے جاری، متعدد افراد اغوا

palestine_foundation_pakistan_abbas-militia-kidnap1

عباس ملیشیا کی جانب سے حماس کارکنوں پر حملے جاری ہیں۔ مغربی کنارے کے تمام اضلاع میں حماس کے رہنماؤں کی تلاش میں سرگرداں ملیشیا اہلکاروں نے نابلس اور رام اللہ سے حماس کے تین حامیوں کو اغوا کر لیا ۔ ادھر زیر حراست فلسطینیوں کی رہائی کے عدالتی فیصلوں سے لاعلمی کا اظہار بھی کر دیا گیا ہے۔ نابلس کے گاؤں بلاطہ سے دو بھائیوں نافذ عادل موسی اور وائل عادل موسی کو تفتیش کے لیے طلب کر کے اغوا کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ وائل شہر کے ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر تھے۔ عباس ملیشیا نے دونوں بھائیوں کی بیویوں کو تفتیش کے لیے طلب کیا جس کو انہوں نے مسترد کردیا جس کے بعد ملیشیا نے ان دونوں کو ہی گرفتار کر لیا ہے۔ ضلع رام اللہ میں عباس ملیشیا نے رکن پارلیمان کے دفتر میں کام کرنے والے عبداللہ کو اغوا کیا اس کے علاوہ گاؤں عین سینیا سے بھی حماس کے متعدد حامیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ بیت لحم میں بھی عباس ملیشیا کی جارحیت پر مشتمل کارروائیاں جاری رہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan