Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عباس ملیشیا کی ظالمانہ کارروائیاں جاری، حماس کے 06 کارکن گرفتار

palestine_foundation_pakistan_abbas-militia-pro-israel22

مغربی کنارے میں عباس ملیشیا اسرائیلی فوج کے اہداف کے حصول میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے اسی ضمن میں بیت لحم، رام اللہ، الخلیل اور جنین میں حماس کے 06 کارکن گرفتار کیے گئے۔
بیت لحم میں محمد سلامہ کو عایدہ کیمپ سے اغوا کیا گیا، ایک سال اسرائیلی جیل میں قید رہ کر رہائی پانے والے سلامہ کا گھر بھی منہدم کر دیا گیا، اسی طرح عباس ملیشیا نے کینسر کے مریض 53 سالہ شیخ صالح قاسم کو تفتیش کے لیے طلب کر لیا، انہیں پہلے بھی متعدد مرتبہ گرفتار کیا جا چکا ہے۔
جنین میں اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والے حماس کے رہنما احمد سلیم کو حراست میں لیا گیا۔
عباس ملیشیا کی ایک کارروائی بیرزیت یونیورسٹی کے طالب علم کے خلاف تھی جہاں ابراہیم حلایقہ کو اغوا کیا گیا، واضح رہے کہ حلایقہ نے عباس ملیشیا کے نوٹس پر ملیشیا کے ہیڈ کوارٹر جانے سے انکار کر رکھا تھا۔
فلسطینی غیر آئینی حکومت کی ملیشیا نے ضلع الخلیل کے علاقے بلدہ الشیوخ سے 49 سالہ عطیہ صبح حلایقہ اور ان کے بھائی 46 سالہ عیسی کو گرفتار کر لیا، یہ دونوں اسرائیل جیلوں میں 06 سال سزا کاٹ چکے ہیں۔
دوسری جانب ملیشیا نے اپنے عقوبت خانوں میں موجود فلسطینیوں پر بد ترین تشدد پر مشتمل کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ عباس ملیشیا کے زیرحراست زیاد نبیہ مریش کے خاندانی ذرائع نے ان پر کیے جانے والے تشدد اور مظالم کی وجہ سے ان کی انتہائی نازک حالت سے خبردار کیا ۔ اسی طرح جیل سے رہائی پانے والے زاھی الکوسا کی انتہائی نازک حالت کی وجہ سے انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملیشیا نے انہیں بھی بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ واضح رہے کہ الکوسا کو دو ہفتے قبل اسرائیل جیل سے رہائی پانے کے فورا بعد عباس ملیشیا نے اغوا کر لیا تھا۔
55 سالہ نسیم شنطی بھی ملیشیا کی جیل سے رہائی پانے والے وہ قیدی ہیں جن کو دردناک عذاب کی وجہ سے ہسپتال منتقل کرنا پڑا، ان پر وحشتناک عذاب کی وجہ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے انہیں ہسپتال سے خارج کرنے سے انکار کر دیا۔
یاد رہے کہ شنطی شہر میں حماس کے نمایاں سرگرم کارکن ہیں۔ وہ بارہ سال اسرائیلی قید میں رہ چکے ہیں۔ ان کے بیٹے کو صہیونی فوجوں نے تین سال سے گرفتار کر رکھا ہے۔ یتیموں، ناداروں اور بے آسرا لوگوں کی مدد کرنے کی بنا پر انہیں پہلے بھی کئی مرتبہ اغوا کیا چکا ہے۔
عباس ملیشیا کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فوج نے بھی اپنی جارحانہ کارروائی جاری رکھتے ہوئے طولکرم سے ایک نجاح نیشنل یونیورسٹی کے طالب علم عمار بدوی کو گرفتار کر لیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan