مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کی طرف سے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے کارکنوں کا اغوا معمول کی کارروائی ہے- فلسطینی صدر محمود عباس کو براہ راست جوابدہ سیکورٹی فورسز نے گزشتہ دو روز میں حماس کے سات کارکنوں کو گرفتار کیا- یہ گرفتاریاں بیت المقدس، نابلس، طولکرم اور قلقیلیہ سے کی گئیں- طولکرم میں عباس ملیشیا نے عرب سٹیلائٹ چینل الاقصی کے نمائندے محمد اشتیوی کو پندرھویں مرتبہ گرفتار کیا- عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے گرفتاریوں کے لیے حماس کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے اور چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا-