مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نہ صرف کارکنوں کو اغوا کرنے کاسلسلہ جاری ہے بلکہ طلبہ کے خلاف بھی کارروائیاں مزید تیز کردی گئیں ہیں-گزشتہ دو روز میں جنین اور نابلس سے حماس کے تین کارکنوں کو اغوا کیا گیا- فلسطینی صدر محمود عباس کو براہ راست جوابدہ سیکیورٹی فورسز نے جنین میں جامعہ عربیہ امریکیہ سے اسلامی تحریک سے وابستہ دو طالب علموں کو اغوا کیا- دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کی غیر آئینی حکومت کی جانب سے حماس سے تعلق کی بناء پر ملازمین کو انکی ملازمتوں سے برطرف کرنے کا بھی سلسلہ جاری ہے-