Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عباس ملیشیا کی جانب سے حماس کے شہید کمانڈر کی قبر کی بے حرمتی

hamas-members-grave1 عباس ملیشیا نے قلقیلیہ میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے شہید کمانڈر محمد سمان کی قبر پر لگی تختی کو اکھیڑ دیا – اس تختی پر ان کے نام کے ساتھ شہید لکھاہواتھا- حماس کی اعلی کمیٹی برائے اسیران نے عباس ملیشیا کی کارروائی کو بدترین حملہ قراردیا ہے- اعلی کمیٹی برائے اسیران کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ عباس ملیشیا کی کارروائی سے ظاہر ہوتاہے کہ فلسطینی اتھارٹی شہید اور مجاہد کے الفاظ کو ہر جگہ حتی کہ قبروں پر لگی تختیوں سے بھی مٹانا چاہتی ہے – بیان کے مطابق القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد سمان مزاحمت کے دوران شہید ہوئے – ان کی قبر کی بے حرمتی سے واضح ہوتاہے کہ امریکی نمائندے جنرل کیتھ ڈائٹن کس طرح فلسطینی اتھارٹی کے ذہنوں پر سوار ہیں حتی کہ وہ قبروں میں پڑے مردوں کو ایذا دینے کا سوچ رہے ہیں-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan